Football

نیویارک : فٹبال کی عالمی تنظیم میں کرپشن کا نیا اسکینڈل سامنے آگیا، امریکی محکمہ انصاف کی درخواست پر سوئٹزر لینڈ کے ہوٹل پر چھاپے میں 6 آفیشلز کو پولیس نے حراست ميں لے لیا، تمام ملزمان کیخلاف مقدمہ امریکی عدالت میں چلایا جائے گا۔

ریو ڈی جنیرو : فٹ بال کي عالمی تنظیم میں کرپشن کا نیا اسکینڈل سامنے آگیا، چھ کرپٹ آفیشلز کو حراست میں لے لیا گیا۔

فیفا میں کالا دھندا ایف بی آئی نے ڈھونڈ نکالا، امریکی محکمہ انصاف کے شواہد پر سوئس پولیس نے ہوٹل پر چھاپہ مارا، جہاں فیفا کے چھ آفیشل دھر لئے گئے، آفیشلز پر
پچیس سال میں کرپشن سے کروڑوں ڈالر کا مال بنانے کا الزام ہے۔

سوئس پولیس کے مطابق فیفا آفیشلز میڈیا رائٹس، اسپانسر شپ، اور ٹورنامنٹ کی نیلامی میں مال بناتے رہے، زیر حراست افراد کے خلاف امریکی جسٹس ڈیپارٹمنٹ کی درخواست پر چھاپہ مارا گیا، امریکی محکمہ انصاف کے مطابق تمام افراد پر امریکہ میں مقدمہ چلایا جائے گا

Everything You Need to Know About FIFA Corruption Scandal

Leave a Reply